29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیٹوسپلائی آج تیسرے روزبھی معطل
جنگ نیوز -
پشاور ... پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر نیٹو سپلائی آج تیسرے روز بھی بند ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے باغ ناراں پشاور میں ڈرون حملوں کے خلاف آج دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ جس کی وجہ سے نیٹو کنٹینرز اور آئل ٹینکرز پنجاب میں روک دیے گئے ہیں۔اور دھرنے کے اختتام تک سپلائی نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سپلائی جمعے کی صبح روکی گئی جو آج شام تک بند رہے گی ۔ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان سے روزانہ تین سو کے قریب نیٹو کنٹینرز اور آئل ٹینکرزافغانستان جاتے ہیں۔