تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈرون حملوں کے خلاف پشاور میں تحریک انصاف کا دھرنا جاری

جنگ نیوز -
پشاور ... ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر شرکا نے رات کھلے آسمان تلے سڑکوں اور پارکوں میں سو کر گزاری۔ پشاور کے باغ ناران چوک میں تحریک انصاف کا دھرنا ہفتے کی صبح شروع ہوا۔ جو اتوار کی شام تک جاری رہے گا۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کھلے آسمان تلے گزاری۔ انھوں نے کنٹینر پر بنائے گئے اسٹیج پر فوم ڈال کر فائیو سٹار ہوٹل سے بھی زیادہ پرسکون نیند کے مزے لوٹے۔ جبکہ دھرنے کے شرکا سڑکوں، پارکوں اور گرین بیلٹ پر سوئے نظر آئے۔ عمران خان نے دھرنے کو ڈرون حملوں کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا۔ دھرنے کے دوران خیبر پختون خوا، فاٹا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے لوگ شریک ہیں۔ فائیو سٹار سے زیادہ مزہ آ رہا ہے۔ کھلے آسمان تلے۔ دھرنا کا امریکا کے علاوہ اپنی حکومت پر واضح کرنا ہے کہ ڈرون حملے بند ہونا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.