تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دانش اسکول سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

جنگ نیوز -
اٹک …وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکول سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور غریبوں کے بچے بھی اعلٰی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔پنجاب حکومت عوام کی نسلوں کو سنوارنے کا کام کررہی ہے ۔انہوں نے اٹک کی تحصیل جنڈ کے نواحی علاقے رکھ ماڑی میں دانش اسکول افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دانش اسکول پورے علاقے کو تعلیم سے منور کرے گا۔دانش اسکول پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں سے بھی بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دانش اسکول نومبر میں مکمل ہو گا اور فروری میں تعلیمی سلسلہ شروع ہوجائے گا۔وزیراعلٰی نے بتایا کہ اٹک میں 40 سے 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں اٹک کی ترقی کے لئے 50 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔وزیر اعلیٰپنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو سکول کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.