تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا میں کئی گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام شہروں میں کئی کئی گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شہریوں کو اذیت سے دوچار کئے ہوئے ہے ۔ پشاور میں پیسکو کی طرف دیے گئے لوڈ شیڈنگ کے اوقات کے خلاف طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اکثر علاقوں میں8سے12گھنٹے تک بجلی کی ترسیل منقطع رہتی ہے۔ جبکہ نواحی علاقوں میں10سے14 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے بجلی کی بند ش سے پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے بعض شہری اور دیہی علاقوں میں ٹرانسفارمرز بھی خراب ہیں۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.