29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ چار سے پانچ روز میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا،،،آئندہ ہفتے کے دوران برف پگھلنے کے باعث ملک کے بڑے آبی ذخائر مین پانی میں اضافے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے جنوبی حصے پہلے ہی گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں46 سینیٹ گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت تین سے پانچ سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ آئندہ ہفتے کے دوران پہاڑوں پر برف پگھلنا شروع ہو جائے گی۔ جس سے بڑے آبی ذرائع میں پانی میں اضافہ کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ملک میں بارش کا امکان نہیں ہے تاہم اس ماہ کے آخری دو سے تین روز میں بارانی علاقوں کے بعض حصوں میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے