29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیرپور ،دشمنی کی بنا پر فائرنگسے شوہر ہلاک،بیوی زخمی
جنگ نیوز -
خیرپور …خیرپور میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے شوہر ہلاک اور بیوی زخمی ہوگئی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خیرپور شہر کے محلہ شہید آباد میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 25سالہ منٹھار پھلپوٹو کو موقع پر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ میں اس کی 22سالہ بیوی زخمی ہوگئی ۔ پھلپوٹہ برادری کے دو گروپوں کے درمیان دشمنی چل رہی تھی جس پر ایک گروپ کے مسلح افراد نے منٹھار پھلپوٹو کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی اور اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔فائرنگ کے دوران کئی شہریوں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ایک ملزم گل محمد پھلپوٹونے قریبی گھر میں جاکر پناہ لی جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔