29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سعودی عرب،دہشت گردی کے شبے میں1325افراد گرفتارکئے گئے
جنگ نیوز -
ریاض…سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہونے کے شبے میں خواتین سمیت 1325 غیرملکی شہریوں پر مقدمہ چل رہا ہے۔ترجمان سعودی وزارت داخلہ میجرجنرل منصورالترکی نے ریاض میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے گئے غیرملکی شہریوں پر دہشت گرد تنظیموں سے منسلک ہونے، ان کی معاونت کرنے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق ہونے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد 11 ہزار سے زائد افراد کوگرفتار کیا گیا تھا جن میں غیرملکی بھی شامل تھے، انہوں نے کہا کہ5 ہزار سے زائد افراد کو الزامات ثابت نہ ہونے رہا کیا گیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ نے غیرملکی شہریوں کی قومیت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پالیسی کا حصہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں، ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ گرفتارغیرملکیوں میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔