تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تین روزہ چوتھی جوڈیشل کانفرنس ختم،9 نکاتی اعلامیہ جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تین روزہ چوتھی جوڈیشل کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ،نو نکاتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس لینے سے پہلے بنیادی اور ابتدائی تفتیش اور انکوائری کرکے ایسے مقدمے ہائی کورٹ کی سطح پر رپورٹ کیے جائیں۔ اسلام آباد میں تین روزہ جوڈیشل کانفرنس کے اختتام پر نو نکاتی اعلامیہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے پڑھ کر سنایا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالتی نظام میں مشکلات کے خاتمے کے لئے آئی ٹی سے استفادہ کیا جائے۔ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ بینچوں کی تشکیل موثر ہوگی، اعلامیے میں کہا گیا کہ سیشن ججز کو مستقل طور پر اور ہائی کورٹس کے ججز کو وقتاً فوقتاً جیلوں کا معائنہ کرنا چاہیے، اعلامیے کے مطابق موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جوڈیشل پالیسی کا نفاذ موثر بناتے ہوئے کثیر الجہتی سوچ اپنانی ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.