تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جے یو آئی کا ڈرون حملوں اسمبلی کے اندروباہر احتجاج کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
پشاور…جمعیت علمائے اسلام نے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کیخلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔پشاور میں جے یوآئی کی صوبائی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی امیر مولانا امان اللہ نے کہا کہ قانون رسالت کے حوالے سے بھارت میں اسفندیار ولی کا بیان جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کونسل نے مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملوں کی تحقیقات پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا سمیت کسی بھی اسلامی ملک کے معاملات میں امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں۔ جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا کہ اسفندیار ولی کو قانون رسالت پر پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئے تھی۔ بھارت میں ایسی بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے، حکومتی کارکردگی پر بات کی جائے تو اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.