تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور :مسیحی برادری کاایسٹر کا تہوار،عبادات کا اہتمام

جنگ نیوز -
پشاور…ملک بھر کی طرح پشاور کی مسیحی برادری بھی آج ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منارہی ہے ۔ایسٹر کے موقع پر پشاور کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف گرجا گھروں سے مشعل بردار جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔ جس میں ہرعمر کے افراد شریک ہیں۔ اس موقع پر مذہبی گیت گائے گئے اور ملک کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں ۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور میں ایسٹر میلوں کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.