تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی کو بھی نیا صوبہ بننا چاہیے، شہباز شریف

جنگ نیوز -
ڈی جی خان…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف جنوبی پنجاب میں نہیں ، سندھ میں بھی نئے صوبے بننا چاہیے، اور کراچی کو بھی نیا صوبہ بنایا جانا چاہیے۔ڈیرہ غازی خان میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے ہمارے بھائی ہیں۔ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کم نہیں بلکہ بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر جیب میں ڈالے ہوں تو ڈرون حملے کس طرح بند ہوں گے۔اگر غیرت کی زندگی گزارنی ہے تو بھیک مانگنا ختم کرنا ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھکاری اور ایٹمی طاقت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔اغیار پاکستان کی ایٹمی طاقت ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کو اللہ صحت دے ان کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ صرف جنوبی پنجاب میں نہیں ، سندھ میں بھی نئے صوبے بننے چاہئیں، اور کراچی کو بھی نیا صوبہ بنایا جانا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.