29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، ترجمان
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے سندھ میں نئے صوبہ کے قیام سے متعلق بیان کے ردعمل میں ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے ترجمان قاسم علی رضا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کاسندھ میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بیان عقل سے بالاتر ہے،سندھ خصوصاً کراچی میں صوبے کو تقسیم کرنے کی کوئی تحریک نہیں چل رہی ہے۔ قاسم علی رضا کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام سندھ دھرتی سے محبت کرتی ہے اور اس سرزمین کے باسی ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔