29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھٹو معصوم سیاست دان تھے، وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
اوکاڑہ…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو معصوم سیاستدان تھے جنہیں قتل کیا گیا ایسے افراد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ بھٹو کے قتل میں تاریخی درستگی کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناخواندگی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزارعین کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے جو وزارت دفاع سے ملکر معاملے کا حل نکالے گی۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ وفاقی وزرا کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ جس ضلع میں جائیں وہاں کی پارٹی تنظیم سے واسطہ رکھیں کیونکہ پارٹی کی تنظیم اور کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے وہ اقتدار میں ہیں۔