تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:جمعیت اہلحدیث کا مظاہرہ، سعودی عرب کیخلاف مہم کی مذمت

جنگ نیوز -
لاہور…میں مرکزی جمعیت اہلحدیث نے سعودی عرب اور بحرین کے خلاف جاری مہم پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر برادر اسلامی ممالک کے خلاف مہم کے بارے میں مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما رانا نصر اللہ خان اور امتیاز مجاہد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن اور امریکہ نواز قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.