29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تحریک انصاف کے دھرنے میں پی پی پی کے ایم این اے کی شرکت
جنگ نیوز -
پشاور…قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ، فاٹا سے رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔پشاور کے باغ ناراں چوک میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری ہے ۔ آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ ق کی رہنما ماروی میمن بھی دھرنے میں شرکت کرنے پشاور پہنچ رہی ہیں۔ پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان نے دھرنے میں شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔ جے یو آئی س کے قائدین اور لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے بھی دھرنے میں شرکت کی ۔خواتین کی بڑی تعداد بھی دھرنے میں شریک ہے ، تحریک انصاف کے کارکن علاقائی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔