29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قبائلی بھی ڈرون حملوں کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے، اخونزادہ چٹان
جنگ نیوز -
پشاور…فاٹا سے رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام بھی ڈرون حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخونزادہ چٹان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنا میں قبائلی عوام کی ترجمانی کے لئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہ کہا کہ بہت جلد قبائلی عوام بھی ڈرون حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ اس موقع پر حمیداللہ آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی جماعتیں اور ایجنسیاں قبائلی عوام کے مسائل سننے اور مذاکرات کرنے کی ذحمت گوارا نہیں کرتے اور قبائلیوں پرڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔