29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایوان صدرسمیت وی وی آئی پیز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی اجازت دی جائے، پیپکو
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپکو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام وی وی آئی پیز فیڈر سے لوڈشیڈنگ کی اجازت دی جائے بصورت دیگر بجلی بحران پر قابو پانا ممکن نہیں رہے گا۔لاہور میں پیپکو کے ایک اجلاس میں بجلی کے حالیہ بحران اور6 ہزار میگاواٹ شارٹ فال پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق پیپکو حکام نے وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ فوری طور پر فرنس آئل فراہم نہ کیا گیا تو ایوان صدر ،وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے ساتھ عدلیہ اور بیوروکریٹس سمیت تمام وی وی آئی پیز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ناگزیر ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہنگامی حالات کی صورت میں خیبر سے کراچی تک تمام گرڈز اور فیڈرز پر مساوی لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔