تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دنیا بھر میں مسیحی آج مذہبی تہوار ایسٹر منارہے ہیں،پوپ کی خصوصی دعا

جنگ نیوز -
ویٹی کن سٹی …دنیا بھر میں عیسائی برادری آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر انتہائی عقیدت واحترام سے منارہی ہے۔ایسٹر کے موقع پرویٹی کن میں پوپ بینڈکٹ نے خصوصی دعا کرائی۔ایسٹرکے موقع پر ہفتے کی رات دنیا بھرکے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات ہوئیں۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں مذہبی رسومات ادا کیں اور خطبہ دیا۔ادھرروس کے دارالحکومت ماسکو میں ایسٹر کی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس میں روسی صدردمتری مید ودوف اور وزیر اعظم ولادمیرپوتن نے شرکت کی۔ امریکا میں اسکوباڈائیورایسٹر کے انڈے چھپانے پانی میں اترگیا،تاکہ گولڈن ایگ ڈھونڈنے کے مقابلے میں ملنے والی رقم غریبوں میں بانٹ سکے۔فلپائن میں سیکڑوں افرادنے ایسٹر کی خوشیاں مناتے ہوئے رنگ برنگے کپڑوں میں ڈانس کرتے ہوئے پریڈمیں حصہ لیا،اس موقع پرحضرت مریم  اورحضرت عیسیٰ  کی زندگی پر ڈرامہ بھی پیش کیاگیا۔سفید لباس میں ننھی لڑکیاں پھولوں سے بھری ٹوکریاں ہاتھ میں اٹھائے رقص کرتی چرچ کے سامنے سے گزریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.