تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ، لاڑکانہ میں46سینٹی گریڈ ہوگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں آئندہ پانچ روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں،جبکہ گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا،لاڑکانہ میں آج دوسرے روز بھی درجہ حرارت46 سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے جنوبی پنجاب سمیت بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہا،گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی برف اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ مہنگے داموں برف خریدنے پر مجبور ہیں،آج بھی لاڑکانہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اسی طرح اسلام آباد اور مظفرآباد میں35 ،لاہور اور پشاور میں37، کراچی میں36 ، کوئٹہ میں30 ، ملتان میں40اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ آئندہ ہفتے کے دوران پہاڑوں پر برف پگھلنا شروع ہو جائے گی، جس سے ملکی آبی ذخائر میں اضافے کی توقع ہے،رواں ماہ کے آخری دو سے تین روز بارانی علاقوں کے بعض حصوں میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.