تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں کسی نئے صوبے کی ضرورت نہیں ،قائم علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی نئے صوبے کی ضرورت نہیں ہے۔ امتیاز شیخ کے گھر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کراچی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ سندھ اورپنجاب میں فرق ہے،پنجاب سندھ سے دو،تین گنا بڑا ہے وہاں مزیدصوبے بن سکتے ہیں۔پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت ہے کسی ایک صوبے کی جماعت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.