تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکمران سرکاری خزانوں پر جلسے نہ کریں، شاہ محمود قریش کا مطالبہ

جنگ نیوز -
میرپور خاص…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمران سرکاری خزانوں پر رحم کریں اورکوئی سرکاری جماعت سرکاری خرچ پرجلسہ نہیں کرے،جب پنجاب کے ججوں نے بھٹوکوپھانسی سنائی صوبوں میں غصہ تھا۔ میرپور خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب پنجاب کے ججوں نے بھٹوکوپھانسی سنائی توصوبوں میں غصہ تھا،بھٹو نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے آج سیاسی پنڈتوں کی قلعی کھول دی ،اقتدار کی کرسی کو ٹھوکر مار کر اورفریب کے بتوں کو پاش پاش کرنے عوام کے پاس آیا ہوں،میرے جلسے سے کچھ سرکاری افسران بھی پریشان ہیں ، محبت کے رشتے کرسی کے رشتے سے مضبوط ہوتے ہیں ۔شا ہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ حکمران سرکاری خزانوں پر رحم کریں، کوئی سرکاری جماعت سرکاری خرچ پرجلسہ نہیں کرے،آج کے جلسے میں عوام سرکاری ٹرانسپورٹ پر نہیں آئے۔اس موقع پر انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ سیاسی خزانے پر جلسے نہ کئے جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.