29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امتیاز شیخ اور متحدہ کے کارکنوں کے لواحقین سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن اور نائن زیر و پر استقبالیہ کمیٹی کے رکن عیدواورایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 37کے کارکن جاوید علی کے والد شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے او ر سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین) دریں اثناء علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی چیف آرگنائزر امتیاز شیخ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم جیکب آبادزون کے ہندوکارکن راجو ہریجن کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کوصبرکی تلقین کی ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک مقامی چینل سے وابستہ 600ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے اورچینل کی بندش سے 600ملازمین کا معاشی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ میں گہری تشویش پائی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے مطالبہ کیا کہمذکورہ بالا چینل سے وابستہ 600خاندانوں کا معاشی مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے اور ادارے کے تمام ملازمین کوسرکاری چینل میں کھپاکر 600خاندانوں کے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا ہونے سے بچایا جائے ۔