تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مئی کے پہلے ہفتے قومی حکومت قائم ہورہی ہے،محمد علی درانی

جنگ نیوز -
لاہور…سابق وفاقی وزیر اطلاعات مسلم لیگ ق کے سینیٹر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے ملک میں قومی حکومت قائم ہورہی ہے،وزیر اعظم اور چند وڈیرے صدر زرداری کو یحییٰ خان کے راستے پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ اگر دھونس اور طاقت کے ذریعے بہاولپور صوبہ کی بحالی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو شدید ترین مزاحمت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بحالی صوبہ کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں اپنا سیاسی جنازہ اپنے کندھے پر اٹھائیں گی،بہاولپور کو سرائیکی صوبے میں شامل کرنے کی ہر کوشش فسطائیت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اویس لغاری نے بہاول پور صوبہ کو دو ڈھائی ضلع کا قرار دے کر وہاں کے عوام کی توہین کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.