تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سیاستدان ڈرون حملوں پر منافقت ختم کریں،عمران خان

جنگ نیوز -
پشاور… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں ڈرون حملے نہ رکے تونیٹو سپلائی بند کردیں گے اور اگر اس کے بعد بھی حملے ہوئے تو پھر اسلام آباد جائیں گے۔پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاستدان ڈرون حملوں پر منافقت ختم کریں ،ڈرون حملوں پر پارلے منٹ کی قرارداد پر عمل درآمد کیا جائے، جس ملک کے امیر ٹیکس نہیں دیتے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا اسی لئے آج ملک کے غریبوں کا دیوالیہ نکلا جارہا ہے۔چیف جسٹس،سپریم کورٹ ملک میں امیدکی سب سے بڑی کرن ہیں،میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو فاٹا جانے دیا جائے،انسانی حقوق کی تنظیمیں ڈرون حملوں پرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کریں،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اگر قدرتی وسائل سے استفادہ کیا جائے تو امریکی امداد کی ضرورت نہیں پڑیگی، پاکستان میں کئی سو ارب کے معدنی ذخائرموجود ہیں۔ تحریک انصاف کا مقصد ایک مضبوط پاکستان کی تشکیل ہے۔ تحریک انصاف ایسا پاکستان چاہتی ہے جس کی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہو۔ عمران خان نے نیٹو کی سپلائی روکنے کے لیے کیے جانے والے دھرنے میں جاوید ہاشمی، ماروی میمن، اخوندزادہ چٹان اور دیگر رہنماؤں کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.