29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نئے صوبے کی بحث کا آغازآصف زرداری نے کیا،پرویز رشید
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کی بحث کا آغاز سب سے پہلے آصف زرداری نے کیا تھا،قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر صوبوں کا مطالبہ کرنے والے اب کیوں تلملا رہے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم والے سیاسی مفاد کے تحت کہیں علاقوں کو تقسیم اورکہیں اکٹھا کرا دیتے ہیں، ڈکٹیٹر کے دور میں ایم کیو ایم نے خود تاریخی ضلعے ،حیدر آباد کو تقسیم کرایا اور کراچی کے تاریخی ضلعوں کو ملا کر ایک ضلع بنایا گیا ،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نئے صوبوں کے قیام پر پارٹی اجلاس میں غور کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ معاملہ کسی ایک صوبے تک محددو نہیں ہیں،اجلاس میں ہر قسم کی تجویز زیربحث آ سکتی ہے۔