تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

معین اختر ایک عہد ساز فنکار اور کامیڈی کی اکیڈمی تھے،سیف اللہ سیفی

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم…پی پی پی اوور سیز میڈیا سیل کے انچارج اور پی پی پی اُردُو ویب کے نگران اعلیٰ سیف اللہ سیفی نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ، فنکار معین اختر کے انتقال پر دلی صدمہ اور افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں سیف اللہ سیفی نے کہاکہ معین اختر ریڈیو، ٹی وی،فلم اوراسٹیج کی دنیاکابہت بڑانام تھے جو ایک عہد ساز فنکار اور کامیڈی کی اکیڈمی تھے۔ان کاانتقال نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ پوری دنیامیں فن کے مداحوں کیلئے ایک بہت بڑاسانحہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ معین اختر ایک عظیم فنکارتھے جو دنیابھر میں دکھوں، غموں ،پریشانیوں اور رنج والم میں مبتلاعوام کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرتے تھے ۔معین اختر جیسے فنکار تاریخ میں روزروز پیدانہیں ہوتے، وہ ایک بڑے فنکارکے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑے انسان بھی تھے ،لوگوں کی خدمت ان کاشعارتھا،خاص کر اپنے سینئر ساتھی فنکار جو معاشی طور پر غیر مستحکم تھے ان کے لئے کچھ نہ کچھ کرتے رہنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نام کودنیابھرمیں روشناس کرانے میں معین اخترکابڑاکرداررہاہے، انہوں نے فن، فنکاروں اورعام انسانوں کی جو ان گنت خدمت کی ہے وہ نہ صرف پوری قوم یادرکھے گی بلکہ رہتی دنیاتک معین اخترکانام یادرکھاجائے گااورتاریخ میں ان کانام سنہری حروف میں لکھاجائے گا۔ سیف اللہ سیفی جو خود بھی بنیادی طور پر ایک فنکار ہیں نے مزید کہاکہ معین اخترکے انتقال سے میں ذاتی طورپربہت دکھی اورغمزدہ ہوں کیونکہ اپنی فنی زندگی کے ابتدائی دورمیں، میں نے کافی عرصہ ان کے ساتھ گزارا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔وہ ایک نفیس،خوش گفتار اور خوش لباس انسان تھے جو لوگوں کاادب و احترام کرنا جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں ا للہ تعالی کی بارگاہ میں دعاگوہوں کہ وہ معین اخترکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے اورمعین اخترمرحوم کے لواحقین اوردنیابھرمیں موجودتمام پرستاروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت وتوفیق عطافرمائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.