29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حکومت میں شمولیت کی پیشکش پرمشاورت جاری،ق لیگ
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق نے واضح کیا ہے کہ حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر پارٹی قائدین مشاورت کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انفرادی اور ضلعی سطح پر رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے پارٹی رہنماؤں کی کوئی فہرست حکومت کو پیش نہیں کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ق لیگ وسیع تر قومی، ملکی اور عوامی مفادات کو پیشِ نظر رکھ کر فیصلے کرے گی۔ ترجمان کے مطابق تمام تر دباؤ اور مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ق نے ثابت کیا کہ یہ ایک اصول پرست جمہوری جماعت ہے۔ جو قومی، ملکی اور عوامی مفادات کو ہر چیز پر اولیت دیتی ہے۔