تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ن لیگ پیپلز پارٹی حکومت کے گناہوں میں برابر کی شریک ہے،منور حسن

جنگ نیوز -
راولپنڈی…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ڈرون حملوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر تحریک چلانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ڈرون حملے ہوتے رہیں گے خودکش حملوں کو روکنا مشکل ہے۔راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے ممبر سازی کیمپ کے دورے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ حکمران ڈرون حملوں،مہنگائی،لوڈ شیڈنگ،بیروزگاری اور لاقانونیت کی ذمہ دار ہیں،مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی حکومت کی گناہوں میں برابر کی شریک ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں آپریشن ختم کرکے فوج کی واپسی کا اعلان کیا جائے،منور حسن کا کہنا تھا کہ جن کو عوام نے ماضی میں اپنی نمائندگی کا حق دیا انہوں نے ملک کو امریکی غلام بنادیا،عوام جنہیں پہلے آزما چکے ہیں انہیں دوبارہ ووٹ نہ دیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.