29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج سینٹ لوشیا میں کھیلا جائیگا، پاکستان کو5 میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سینٹ لوشیا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ایک بار پھر مدمقابل ہونگی، اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میں ویسٹ انڈیز اور پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم فتح یاب ہوچکی ہے، ویسٹ انڈین ٹیم میں آج اینڈرے رسل کی جگہ لیگ اسپنر اینتھونی مارٹن کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجرانتخاب عالم کاکہنا ہے کہ پہلا میچ جیتنے سے ٹیم کامورال بلند ہوا ہے،لیکن آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی تاکہ ٹیم کومسلسل کامیابیاں ملتی رہیں۔