تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ سلسلہ

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے19فٹ بلندی کے ساتھ1397.35فٹ ہوگئی۔فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں5ہزار کیوسک اور اخراج میں10ہزار کیوسک اضافہ ہوا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد34ہزار400 اور اخراج30ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1115.80فٹ ہوگئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد58ہزار845اوراخراج50ہزار کیوسک رہی۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ2لاکھ46ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ9لاکھ73ہزارایکڑ فٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.