29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پورشے ٹینس:نمبرون ووزنیاکی کوہراکر جولیا گورجس نے ٹائٹل جیت لیا
جنگ نیوز -
اسٹوٹگارٹ … جرمنی کی جولیا گورجس نے عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو شکست دے کر پورشے گراں پری ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا،اس کے ساتھ ہی وہ سترہ برس بعد ٹائٹل جیتنے والی پہلی جرمن خاتون بھی بن گئی ہیں۔ جرمنی کے شہر اسٹوٹگارٹ میں کھیلے گئے خواتین ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کی جولیا گورجس نے ہوم کراوڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعدسات چھ سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی کیرولین ووزنیاکی اپنے پر اعتماد شاٹس نہ دکھا سکیں اور یہ سیٹ بھی جرمن کھلاڑی نیچھ تین سے جیت کر کیرئیرکادوسرا اور سال کا پہلا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔اس کے ساتھ ہی جولیا گورجس نے انکے ہوبر کے بعد اپنے ملک کو سترہ برس بعد ٹائٹل بھی دلادیا۔دوسری جانب یہ کیرولین ووزنیاکی کی یہ رواں سال فائنل میں دوسری شکست ہے اس سے پہلے وہ دوحا میں روس کی ویرا زونارویوا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔