تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

’فرینڈز آف پاکستان‘کادہری شہریت کیخلاف بل پر سخت ردعمل

جنگ نیوز -
پیرس …رضا چوہدری /نمائندہ جنگ… یورپی پارلیمنٹ میں’فرینڈز آف پاکستان‘گروپ کے چیئرمین سجاد کریم نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں دوہری شہریت کے خلاف پیش کئے گئے ایک پرائیویٹ بل پر سخت ردعمل ظاہرکیاہے۔ سجادکریم جو برطانیہ اورپاکستان دونوں ملکوں کی شہریت کے حامل ہیں، نے یورپی پارلیمنٹ سے جنگ کو دیئے گئے بیان میں اس پرائیویٹ بل کو پیش کرنے والے اور اس کے حامیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان لوگوں نیچا دکھانے کے لیے سیاست کررہے ہیں جو ہمیشہ پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کی قربانیوں اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ ہم اس بل کو پیش کرنے والو ں کو بتاناچاہتے ہیں کہ ہم اس اقدام کو نظرانداز نہیں کریں گے بلکہ اس کی ہرممکن مزاحمت کی جائے گی۔محب الوطن پاکستانیوں اور خاص طورپر اراکین پارلیمنٹ جو پاکستان کا جدید دنیا میں مقام چاہتے ہیں کو آگے آنا ہوگا اور بیرون ممالک مقیم اپنے بھائیوں کے حقوق کا دفاع کرناہوگا۔موقع پرستوں اور مفاد پرستوں کی آج کی جدید جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔سجاد کریم نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ایک خط بھی لکھاہے جس میں ان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے حقوق پر سودابازی نہ کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.