تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بجلی بحران: وی وی آئی پیز کو ٹھنڈے کمروں میں آرام،عوام کا جینا حرام

جنگ نیوز -
اسلام آباد…لوڈ شیڈنگ کا عذاب صرف عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا۔ وی وی آئی پیز کی بجلی بند نہیں ہو گی۔ انہیں ڈبل سورس اور جنریٹرز کی سو فیصد سہولت میسر ہے اسلئے وہ لوڈ شیڈنگ سے مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔پیپکو ذرائع کے مطابق تمام گھریلو اور کاروباری گرڈ اور فیڈرز پر بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن صدر، وزیر اعظم، گورنر، وزرا اعلیٰ سول سیکرٹریٹ اور آرمی ایریاز میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پیپکو ذرائع نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ تمام گرڈ اور فیڈرز پر یکساں لوڈشیڈنگ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اس بارے میں ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تمام فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی تاہم اعلیٰ شخصیات کے فیڈرز بند ہونے پر جنریٹر پر بجلی چلتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.