تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میں مندی،انڈیکس میں38پوائنٹس کم،11916پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پرکاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار ہیں۔ پیر کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور تمام دن ملا جلا رجحان جاری رہا۔ نئے بجٹ میں کارپوریٹ ٹیکس بڑھائے جانے کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی خریداری سے گریز کیا۔ فوجی فرٹیلائز ر بن قاسم کے اچھے مالیاتی نتائج بھی مارکیٹ کو اوپر کی طرف نہیں لے جاسکے ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس38پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار916 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم4کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت6پیسے کمی کے بعد15 روپے61پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس53 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار555 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کی یہ صورتحال مزید ایک دو روز جاری رہ سکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.