29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
25 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
جنگ نیوز -
اسلام آباد...بینکوں سے 25 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو حکومت آئندہ مالی سال بڑھانے پر غور کررہی ہے، جبکہ کارپوریٹ ٹیکس میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔بینکوں سے 25 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد سے بڑھا کر 0.5 فیصد کیے جانے کی تجویز آئندہ بجٹ میں زیر غور ہے یعنی بینک سے25 ہزار سے زائد رقم نکالنے والے کو پہلے75 روپے ادا کرنے ہوتے تھے، ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے بعد125 روپے ادا کرنے ہوں گے۔اس کے علاوہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو موجودہ 32 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔