تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختون خوا اسمبلی،خودکش حملوں کی مذمت سمیت متعدد قراردادیں منظور

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبرپختون خوا اسمبلی نے اسپیکرکو قید ایم پی اے کو پروڈکشن آرڈرکے ذریعے رہا کرکے اسمبلی اسیشن میں شریک کرنے کا اختیار دینے کا ترمیمی بل اورمولانا فضل الرحمن پرخودکش حملوں کی مذمت سمیت متعدد قراردادیں منظورکیں۔ جبکہ عوامی مقامات پرموبائل فونز کے ذریعے خواتین کی فوٹیج بنانے اورپبلک ٹرانسپورٹ میں فلموں اور موسیقی پرپابندی کی قراردادیں مسترد کردی گئیں۔ اجلاس میں پیش کردہ صوبائی اسمبلی خیبرپختون خوا کے قواعد و ضوابط وطریقہ کارمجریہ 1988میں ترمیم کا بل متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔ جس میں اسپیکرکو کسی بھی قید ایم پی اے کو اسمبلی اسیشن میں شریک کرنے کے لئے پروڈکشن آرڈردینے کا اختیاردیدیا گیا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن پرخودکش حملوں سے متعلق مشترکا قرارداد پیش کی گئی۔ جو متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔ ایوان نے مردان میں سوئی گیس فراہمی کی قرارداد اورصوبائی حکومت کومعدنیات نکالنے کے لئے دھماکا خیزمواد کی مقدارمیں اضافے کا اختیار دینے کا بل جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پربحث کی تحریک التوا کی منظوری بھی دی ۔ چشمہ رائٹ بنک کینال منصوبے پرکام شروع کرنے کی قرارداد اورصوبائی مالیاتی کمیشن کے تین ممبران کوتبدیل کرنے کا ترمیمی بل بھی منظورکیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.