تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں لیگی دفاتر پر حملے، شہباز شریف کا سخت ردعمل

جنگ نیوز -
کراچی …وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ نون کے دفاتر پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار نہ ہوئے تو سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ واقعہ میں سندھ حکومت ملوث ہے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ان کے سر پرستوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیر اعظم اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.