29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیدرلینڈ میں گل لالہ کے پھولوں نے زمین پر قوس قزاح بکھیر دی
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم…سی ایم ڈی…نیدرلینڈ میں Tulipsکے رنگ بر نگے پھولوں نے زمین پر قوس و قزاح بکھیر دی ہے۔Tulips پھولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی نیدرلینڈ میں چا روں جا نب پیلے،سرخ،گلا بی،نا رنجی،جا منی اور ہرے رنگ کے پھو لوں نے خوبصورتی میں بھی اضا فہ کر دیا ہے اور جہاں تک نظر جاتی ہے وہاں رنگ بر نگے Tulips ایک انتہا ئی حسین اور دلفریب منظر پیش کر تے ہیں۔ نیدرلینڈ میں ہر سال میں تین بلین سے زائدTulipsکا شت کیے جا تے ہیں جنھیں دنیا کے کئی ممالک میں بر آمدبھی کیا جا تا ہے۔ آج کلTulipsکے ان حسین با غات نے سیاحوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔