تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ کی تقسیم کی بات جائزنہیں توپنجاب کی تقسیم کیسے جائز ہے،ساجدمیر

جنگ نیوز -
لاہور…مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ اگر لاہور میں بیٹھ کر سندھ کی تقسیم کی بات ناجائز ہے تو کراچی میں بیٹھ کر پنجاب کی تقسیم کی بات کیسے جائز ہو سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ بعض شکست خوردہ عناصر کو پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت برداشت نہیں۔ پیپلز پارٹی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کر کے اپنے مفاہمتی نعرے کی نفی کی ہے۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ وزرائے اعلیٰ بننے کے چکر میں لسانیت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ نئے صوبے کی بات کرنے کے بجائے عوام کو بجلی ،گیس اور مہنگائی کے چکر سے نکالنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.