تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے پر حملے کا خطرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی طرف سے ایک مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شدت پسندوں کا ایک گروپ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے پر حملے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔یہ مراسلہ ملک بھر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں، آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ کب اور کس طرح کیا جائیگا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فرانسیسی سفارت خانے اور اس کے عملے کی حفاظت کے لئے فوری طور پر مؤثر ترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.