تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:جہازسے نوجوان کے گرنے کاواقعہ،پولیس حکام کی عدالت طلبی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں مبینہ طور پر جہاز سے گر کر ہلاک ہونیوالے قاسم صدیق کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو اٹھائیس اپریل کو طلب کر لیا۔16سالہ قاسم صدیق کے والد محمد صدیق نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی کہ تین ماہ بعد بھی تحقیقات منظر عام پر نہیں آ سکی،نہ ہی ایئرپورٹ کے کسی ذمہ دار ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے سی سی پی او، ڈی ایس پی اور انچارچ انوسٹی گیشن کو اٹھائیس اپریل کو طلب کر لیا۔ محمد صدیق نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.