29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مکئی کے دانے وٹامن اے بی اور سی سے بھرپور ہوتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
لندن …تحقیق کے مطابق غذائیت اور توانائی سے بھرپورمکئی کے دانوں کا استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق مکئی میں وافرمقدار میں وٹامن اے بی اور سی پایاجاتاہے۔اس کا استعمال جسم میں نئے خلیوں کی تعمیر میں مدد دیتا ہے اور خون میں شوگر اور کولیسٹرول کی سطح بھی قابو میں رکھتا ہے۔ریشے سے بھرپور مکئی نظام ہاضمہ پر بھی اچھے اثرات ڈالتاہے۔ماہرین صحت، خون کی کمی اینیمیا کے شکار افراد کومکئی کھانے کا خاص طور پر مشورہ بھی دیتے ہیں۔