29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریحان بٹ، شکیل عباسی اور وسیم نے پی ایچ ایف کو شوکاز کا جواب دیدیا
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ریحان بٹ، شکیل عباسی اور وسیم احمد نے پی ایچ ایف کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے،تینوں کھلاڑی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ذرائع کے مطابق ریحان بٹ، شکیل عباسی اور وسیم احمد نے ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملنے والے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں انہوں نے غیر منظور شدہ ہاکی لیگ نہ کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، وہ ہاکی فیڈریشن کی اجازت کے بغیر کسی ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کریں گے ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے تینوں کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لیں گے ۔