29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تلہ گنگ کے 6نابینا بہن بھائیوں کا سی ایم ایچ لاہور میں علاج شروع
جنگ نیوز -
تلہ گنگ...آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ہدایت پر تلہ گنگ کے رہائشی محمد اقبال کے چھ نابینا بچوں کا علاج سی ایم ایچ لاہور میں شروع ہوگیا۔تلہ گنگ کے محمد اقبال کے11 بچوں میں سے4بچیاں اور 2 لڑکے پیدائشی نابینا ہیں۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ہدایت کی تھی کہ بچوں کا علاج سی ایم ایچ میں مفت کیا جائے۔ گذشتہ روز محمد اقبال کے بچوں کو سی ایم ایچ لاہور میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے چھ ماہ کے وقاص کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ محمد اقبال نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پہلے وہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کریں گے ، باقاعدہ علاج بعد میں شروع ہو گا۔ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہے کہ اب اس کے بچے صحت مند زندگی گزاریں گے۔