29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سلمان خان کی نئی فلم ”ریڈی “کامیوزک بھی ریڈی
جنگ نیوز -
ممبئی...بالی وڈ بیڈ بوائے سلمان خان کی نئی فلم ”ریڈی “کامیوزک بھی ریڈی ہے۔ دبنگ سلمان خان نے میوزک لانچ پرپرفارمنس دیکر سب کے دل جیت لیے۔ بھارتی فلم نگری ممبئی میں ہوئی فلم ریڈی کی میوزک لانچ تقریب ریڈی کے میوزک لانچ پر سلمان خان، ان کی ہیروئن آسن اور فلم کی کاسٹ اور کریو نے شرکت کی۔ اس موقع پرسلمان خان نے فلم ریڈی کی سی ڈیز ورکرزکوپیش کیں۔ سلمان خان کا کہناتھا کہ وہ یہاں کے لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ ان کے لیے فلم کافرسٹ پرومودیکھاناچاہتے ہیں۔انیس بزمی کی مزاح سے بھری فلم3 جون کوسینما کی زینت بنے گی۔