تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گوشت خور افراد کا وزن دوگنی رفتار سے بڑھتا ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن… گوشت خور افراد کا وزن عام افراد کی نسبت دوگنی رفتار سے بڑھتا ہے۔لندن کے امپیریل کالج میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غذا میں گوشت کا زائد استعمال تیزی سے وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق روزانہ گوشت کھانے والے افراد ایک دن میں اوسطا ایک پونڈ گوشت کھاتے ہیں جس سے وہ روزانہ450 کیلویز حاصل کرتے ہیں۔گوشت کے استعمال کا یہ تناسب گوشت خور افراد کا وزن عام لوگوں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھاتا ہے ۔امریکن جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 4 لاکھ افراد کو شامل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.