تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

خیبرپختونخوا ویمن اسپورٹس ایونٹ ختم ہوگیا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا ویمن اسپورٹس ایونٹ اختتام کو پہنچ گیا،ایونٹ میں صوبے بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ خیبر پختونخوا اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام خواتیوزہ کھیلوں کے مقابلوں کے پہلے مرحلے میں والی بال،ٹیبل ٹینس اورہاکی کے ایونٹ ہوئے جن میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ،ڈی آئی خان،کوہاٹ اورمردان کی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیبل ٹینس کے فائنل میں مردان نے پشاور کو شکست دی۔خواتین کے ہاکی کے فائنل میچ میں مردان نے پشاور کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔جبکہ والی بال فائنل میں پشاور نے کوہاٹ کو ہرا دیا اس موقع پرخواتین کوچ نے کہا کہ اگرکھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ بھی ملک کانام روشن کرسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.