تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

دنیا کا پہلا الیکٹر انک چشمہ ،بائی فوکل چشمو ں کا دور ختم کر دے گا

جنگ نیوز -
لندن …دنیاکے پہلے الیکٹر انک چشمے کی ایجا د با ئی فو کل چشموں کا خا تمہ کر دے گی ۔ با ئی فو کل چشمے میں ایک ہی لینس میں دو راور قریب دونوں کا مشترکہ لینس مو جو د ہو تاہے جس کے باعث اکثر چشمہ پہنے و الے افراد کو تصویر دھندلی اور غیر واضح ہو نے کے مسئلے کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ تاہم ان جدیدچشموں کی بدو لت وہ افرادجن کی دور اور قریب دو نو ں کی نظر کمزور ہے انہیں با ئی فو کل چشمے پہننے کی ضر ورت نہیں رہے گی ۔ EmPower نا می ان جد ید چشموں میں لگا ئے گئے لینس صرف سر جھکا نے یا فر یم کو ہاتھ لگا نے سے اپنا فو کس تبدیل کریں گے اور ایک ہی لینس بو قت ضر ورت قریب اور دو ر کے لینس میں تبدیل ہوجا ئے گا ۔ان الیکٹرا نک چشموں کو جلد فر و خت کے لیے پیش کیا جائے گا جن کی قیمت ایک ہزا رسے بارہ سو ڈالر تک ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.