29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پشاور: فراڈ کا ملزم عدالت میں مخالف فریق کے ہاتھوں قتل
جنگ نیوز -
پشاور…جوڈیشل کمپلیکس پشاورمیں پیشی کیلئے آنیوالے ملزم پر مخالف فریق نے فانرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گلبرگ صدر کے رہائشی مقتول ریاض علی کو فراڈ کیس کے تحت پیشی کے لئے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، جہاں ملزم عرفان نے اس پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ریاض علی موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھ پیشی کیلئے آنیوالا ملزم زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزم عرفان کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتول ریاض علی نے اس کے چچا سے45لاکھ روپے ادھار لئے تھے جبکہ رقم کی واپسی کے تقاضے پرریاض علی نے اس کے خاندان کے ایک فرد کو قتل بھی کیا تھاجس کا اس نے انتقام لیا ہے۔