تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

شیرشاہ پل انہدام کیس:وفاق اور سندھ کو نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے شیر شاہ پل انہدام کیس میں این ایچ اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد یوسف بارکزئی کانام نہ نکالنے کے خلاف درخواست پروفاقی اور صوبائی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو پانچ مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔یوسف بارک زئی کے وکیل انور منصور خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حادثے کی ایف آئی آر قتل بالسبب کے جرم کے تحت درج کی گئی تھی۔ ان کاادارہ مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو دیت کی رقم ادا کرچکاہے جسکا مطلب سزاکی تکمیل ہے لیکن پولیس نے یوسف بارک زئی کا نام ملزمان کی فہرست سے نکال کر ضمنی چالان عدالت میں پیش کیا توسیشن عدالت نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.